ہیری اور میگن نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کردیا


ہیری اور میگن اپنے پہلے بچے آرچی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں، تاہم اب تک لِلی بِٹ کی تصویر نہیں دکھائی گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ گارجیئن

ہیری اور میگن اپنے پہلے بچے آرچی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں، تاہم اب تک لِلی بِٹ کی تصویر نہیں دکھائی گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ گارجیئن

لندن: شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن نے بہت انتظار کے بعد اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارجون کو پیدا ہونے والی اس بچی کا نام ’للی بِٹ ڈیانا‘ رکھا گیا ہے جس میں درحقیقت برطانوی ملکہ لِلی بِٹ اور شہزادی ڈیانا کے ناموں کو باہم ملایا گیا ہے۔

اس طرح بچی کا پورا نام لِلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن وِنڈسر ہے جو برطانیہ سے باہر پیدا ہونے والی ملکہ کی پہلی پوتی بھی ہے۔ واضح رہے کہ میگن اور ہیری کی یہ دوسری اولاد ہے اس سے قبل ایک بیٹا آرچی پیدا ہوا تھا۔ للی بٹ کی پیدائش کیلیفورنیا میں ہوئی ہے۔ للی بٹ کا نام اس وقت ملکہ ایلزبتھ کے پڑدادی کے کے نام پر رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا نام بچی کی دادی شہزادی ڈیانا پررکھا گیا ہے۔

سانتا باربرا میں واقع کوٹیج ہسپتال انتظامیہ نے ماں اور بیٹی کی خیریت کی اطلاع دی ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن ساڑھے تین کلوگرام نوٹ کیا گیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *