کینیڈین نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، 4 افراد جاں بحق


ملزم نے جان بوجھ کرمسلمان خاندان پرحملہ کیا جب کہ ملزم کا یہ اقدام مذہبی منافرت پرمبنی تھا، کینیڈین پولیس۔ فوٹو: اے پی

ملزم نے جان بوجھ کرمسلمان خاندان پرحملہ کیا جب کہ ملزم کا یہ اقدام مذہبی منافرت پرمبنی تھا، کینیڈین پولیس۔ فوٹو: اے پی

کینیڈا: ریاست اونٹاریو میں ایک نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک 20 سالہ نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تاہم اس نوجوان کو مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کرمسلمان خاندان پرحملہ کیا جب کہ ملزم کا یہ اقدام مذہبی منافرت پرمبنی تھا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلیے کوئی جگہ نہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *