کراچی میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار


پڑوسی ندیم نے تین جون کو بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی، والد۔ (فوٹو: فائل)

پڑوسی ندیم نے تین جون کو بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی، والد۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: سعود آباد پولیس نے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او سعود آباد زبیر اسلام کے مطابق تین جون کو سعود آباد کے علاقے میں بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی اطلاع پولیس کو گزشتہ روز دی گئی جس پر پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد فراز کو تھانے طلب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد محمد فراز نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میں اور میری اہلیہ ملازمت کرتے ہیں، تین جون میری والدہ نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میری آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ پڑوسی ندیم نے زبردستی زیادتی کی، اس اطلاع پر گھر پہنچا تو بیٹی کی حالت خراب تھی جسے فوراً اسپتال لے گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پڑوسی ندیم فرار ہوگیا تھا تاہم ہفتے کی رات جب ندیم گھر آیا تو علاقہ مکینوں اور بچی کے اہلخانہ نے اسے بدترین تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 334/21 محمد فراز کی مدعیت میں در ج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم ندیم کو جناح اسپتال پہنچایا جہاں ان کا طبی معائنہ کروایا گیا تاہم مزید تحقیقات میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوسکے گی ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *