پٹری سے ٹرین اترنے کا ایک اور واقعہ


پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اترگئی

پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے اترگئی

 لاہور: پٹری سے ٹرین نیچے اترنے کا ایک اور واقعہ ہوگیا۔

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل پٹری سے نیچے اترگئی۔ چیرمین ریلوے نے جلد ٹریک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

ریلوے نیٹ ورک پر جونیئر آفیسر کو اہم عہدوں پر لگانے اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ٹرینوں کے پٹری سے نیچے اترنے اور حادثات کا شکار ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پٹری سے ٹرین اترنے کا ایک اور واقعہ ہوگیا۔ کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین پٹری سے نیچے اترگئی جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا۔

کراچی سے پنجاب اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے ٹریک کو جلد کلیئر کرنے اور ریلوے ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *