ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل


اکاؤنٹس رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے۔ (فوٹو: فائل)

اکاؤنٹس رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے۔ (فوٹو: فائل)

فیس بک نے ڈونلڈٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق  فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔

فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس 7 جنوری سے مکمل طور پر معطل ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدان پر جرمانے کیے جائیں گے۔

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکاؤنٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے۔

جنوری میں فیس بک اور ٹوئٹر نےغیر معینہ مدت کے لیے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد معطل کردیے تھے۔ ٹوئٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لیے اپنے سوشل اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *