وزیراعظم اوربورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پربات چیت


وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا۔(فوٹو:فائل)

وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا۔(فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کووڈ- 19 اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے  برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع  پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *