میانمارمیں فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، 12 افراد جاں بحق


طیارے حاد ثے میں 6 فوجی اہل کار اور ایک بودھ راہنما سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے.(فوٹو:اے ایف پی)

طیارے حاد ثے میں 6 فوجی اہل کار اور ایک بودھ راہنما سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے.(فوٹو:اے ایف پی)

نیپی دیا: میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد جا ں بحق ہوگئے ہیں۔

میانمار کےفوجی ٹی وی چینل کے مطابق طیارہ دارلحکومت نیپی دیا سے پین او ایلون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ منزل سے 300 میٹر کے فاصلےپر گرکر تباہ ہوگیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق طیارے حاد ثے میں 6 فوجی اہل کار اور ایک بودھ راہنما سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جوایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جار ہے تھے۔ تاہم پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے سے زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *