عثمان خواجہ کو خوش مزاج سعید اجمل کی زندہ دلی بھاگئی


بولنگ کوچ سعیداجمل خاصا ہنسی مذاق کرتے ہیں، ان کی زندہ دلی متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

بولنگ کوچ سعیداجمل خاصا ہنسی مذاق کرتے ہیں، ان کی زندہ دلی متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

لاہور: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو سعید اجمل کی زندہ دلی بھاگئی۔

عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ قیام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، چند پلیئرز کو انگلش نہیں آتی لیکن میں ٹوٹی پھوٹی اردو بول لیتا ہوں، اس لیے کام چل جاتا ہے، بولنگ کوچ سعیداجمل خاصا ہنسی مذاق کرتے ہیں، ان کی زندہ دلی متاثر کرتی ہے، بہت اچھا وقت گزر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دنیا بھر کے ٹیلنٹ کے ساتھ کھیلنے اور مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے، مختلف مزاج کے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کے قیمتی تجربات بھی ہوتے ہیں۔

 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *