راکھی ساونت کو گھورنا راہگیر کو مہنگا پڑ گیا


آپ کو دیکھ کر آدمی ویسے ہی مر جائے گا، راہگیر کا اداکارہ کو جواب۔ (فائل فوٹو)

آپ کو دیکھ کر آدمی ویسے ہی مر جائے گا، راہگیر کا اداکارہ کو جواب۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گھورنا راہگیر کو مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے بیچ سڑک پر اسے سبق سکھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اس بار ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کو راہگیر گھور رہا تھا کہ راکھی ساونت نے اسے ڈانٹ پلا کر سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔

راکھی ساونت سڑک پرصحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں، اسی دوران ایک راہگیر پاس آکر کھڑا ہوگیا اور اداکارہ کو گھورنے لگا۔ راکھی ساونت کو یہ گوارا نہ گزرا اور راہگیر سے کہہ ڈالا ’انکل، آپ جاؤ نا میں انٹرویو دے رہی ہوں آپ مجھے کیوں دیکھ رہے ہو، لڑکی نہیں دیکھی کیا کبھی انکل جاؤ نا کہیں ایکسیڈنٹ نہ ہو جائے‘۔

راہگیر نے جاتے جاتے راکھی ساونت سے کہا کہ’ایکسیڈنٹ کیا، آپ کو دیکھ کر آدمی ویسے ہی مر جائے گا‘۔اس پر وہاں کھڑے لوگوں نے قہقہے لگائے۔

بعدازاں راکھی ساونت نے اداکار پرل وی پوری کو لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیے جانے پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھگوان بھی آکر کہے تو مجھے یقین نہیں آئے گا، پرل پوری ایک معصوم لڑکا ہے، اس نے کبھی نظر اٹھا کر کسی لڑکی کو نہیں دیکھا، میں ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اس نے لڑکی سے زیادتی کی ہوگی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *