خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار


بہاولنگر میں پولیس اہلکار کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

بہاولنگر میں پولیس اہلکار کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: ویڈیو اسکرین شاٹ

بہاول نگر: بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنارہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جس کے بعد ایس پی انویسٹٰی گیشن بہاولنگر فاروق احمد نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری ویڈیو میں زخمی پولیس اہلکار کو کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس دوران ایک اور پولیس اہلکار آتا ہے اور اس کا فون چیک کررہا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف فورٹ عباس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *