بھارت میں بیوی کو کاٹنے پر شوہر نے کتے کی جان لے لی


پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں بیوی کو کاٹنے پر شوہر نے کتے پر گولی چلا کر بےزبان جانور کی جان لے لی۔

واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں پڑوسی کے کتے نے ایک خاتون کو کاٹ لیا۔ خاتون کے شوہر  نے غصے میں آکر کتے پر فائرنگ کردی جس سے کتا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کتے کے مالک نے واقعے کے فوراً بعد پولیس بلالی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے 53 سالہ نریندر ویش وایا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

نریندر ویش وایا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کتا پاگل تھا اور اس نے دیگر لوگوں کو بھی کاٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر نریندر کا بیان ٹھیک ثابت ہوا تو کتے کے مالک کے خلاف بھی کارروائی کریں گے ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *