ایپل کو لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر لاکھوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑ گیا


کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں، غلطی کرنے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا، ترجمان ایپل

کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں، غلطی کرنے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا، ترجمان ایپل

کیلیفورنیا: ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کردیں جب کہ کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال کر لڑکی کو ہرجانہ ادا کردیا۔ 

امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ طالبہ نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی پر اپنا موبائل ایپل کمپنی کو مرمت کے لیے دیا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا ’’تمہاری فیس بک پروفائل سے تمہاری 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں‘‘۔

21 سالہ طالبہ کے مطابق میں نے فوراً سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی تاہم تب تک متعدد لوگ اسے اپنے پاس محفوظ کرچکے تھے جس پر میں نے ’ایپل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تاہم کمپنی نے خاتون کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں ہرجانہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ’ایپل‘ کی جانب سے لڑکی کو دیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں البتہ لڑکی کے وکیل کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی، اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دیکر کی اور کوتاہی کرنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *