افریقی ملک برکینا فوسو میں دہشت گردوں کاحملہ، 100 شہری ہلاک


حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

اواگادوگو: مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد مکینوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *