اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے پچھلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے پچھلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یوناٹئیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف انجری کے باعث 3 میچوں سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ عاقف جاوید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فواد احمد کی جگہ موسیٰ خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھلے میچ میں لاہور قلندرز نے 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *